وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا ہے کہ برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر 11.3 فیصد اضافے سے 15.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، ملکی برآمدات 29 فیصد اضافے سے 15.2 ارب ڈالر، ملکی درآمدات 59.9 فیصد اضافے سے 36.4 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 9.1 ارب ڈالر کا اضافہ جبکہ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 20.7 فیصد اضافے سے 1.05 ملین ڈالر رہی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 98.3 ملین ڈالر منفی ہوگئی، مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 651.1 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر جنوری کے تیسرے ہفتے تک 22.352 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک 16 ارب 6 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.29 ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 176.49 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، پانچ ماہ میں ٹیکس ریونیو 32.5 فیصد اضافے سے 2920 ارب روپے رہا۔

نیا پاکستان صحت کارڈ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے: راجہ شیراز کیانی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے نومبر میں نان ٹیکس آمدنی 22 فیصد کمی سے 519 ارب رہی، جولائی تا نومبر تک پی ایس ڈی پی کی مد میں 434.6 ارب روپے منظورکئے گئے، جولائی سے نومبر تک مالیاتی خسارہ بڑھ کر 951 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا، پہلے چھ ماہ میں زرعی قرضے 3.9 فیصد اضافے سے 641 ارب روپے کی سطح پر رہے دسمبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 12.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو نومبر میں 0.3 فیصد تک رہی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے نومبر کے دوران 3.3 فیصد تک رہی، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 44 ہزار 924 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرتا،وزیراعظم

فوجی قیادت کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی ،شیخ رشید

Shares: