واجب الادا ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش،کرونا میں کتنی امداد ملی؟ بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے واجب الادا ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں
حکومت کی طرف سے ملکی قرضہ جات میں 14ہزار ارب روپے اضافے کا اقرارکر لیا گیا،وزارت خزانہ کی طرف سے ایوان میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ مجموعی سرکاری قرضہ سال 2019 میں جی ڈی پی کے 81 اعشاری ایک فیصد تک تھا،رواں سال اضافے کے بعد مجموعی قرضہ جی ڈی پی کے 87 اعشاریہ 2 فیصد تک پہنچ گیا،
2019میں مجموعی قرضہ جات جی ڈی پی کے 105 اعشاریہ 9 فیصد تک رہا،رواں سال میں قرضہ جات جی ڈی پی کے 106 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گیا،
قومی اسمبلی میں وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کی جانب سے تحریری جواب پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ کورونا سے نمٹنےکے لیے 3 ارب 55 کروڑ 21 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کی غیر ملکی امداد ملی،ورلڈ بینک نے مختلف منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالرزدیئے،بجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف نے ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز دیئےگئے،ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے 50کروڑ ڈالرز دیئے،ایشین ڈویلپمنٹ بینک ، جاپان، چین،امریکہ، برطانیہ،کینیڈا اور جنوبی کوریا نے 9 کروڑ 91 لاکھ 10 ہزار ڈالرز دیئے،پاکستان کو2ارب 94 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی امداد مل چکی ہے،