ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

0
35
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یوم دفاع و شہداء پر پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن پاک فوج کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے۔ وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہداء آج بھی قوم کے دلو ں میں زندہ ہیں – فوج نے ہر محاذ پر بہادری کی شاندار مثالیں قائم کیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں – آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے- 1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے غازیوں کو بھی سلیوٹ کرتے ہیں۔ ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں۔ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلٰی پنجاب کی معاون برائے چائلڈ رائٹس اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم 1965کی جنگ کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ 6 ستمبر 1965 کا دن پاکستان کے لیے جرآت اور بہادری کا دن ہے۔ملک کے دفاع اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک افواج نے جو قربانیاں پیش کی ان کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان کی بہادر فوج نے اس دن دشمن کے منصوبے خاک میں ملا دیے۔بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے پر تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہماری بہادر فوج کی موجودگی میں دشمن پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Leave a reply