عشروں سے نظر انداز ملکی سیاسی و انتظامی ڈھانچے کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کا مقصد ہے، فیاض الحسن چوہان
عشروں سے نظر انداز ملکی سیاسی و انتظامی ڈھانچے کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کا مقصد ہے، فیاض الحسن چوہان
باغی ٹی وی : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان کو حقیقی معنوں میں بدلنے کا عزم رکھتے ہیں۔
عشروں سے نظر انداز ملکی سیاسی و انتظامی ڈھانچے کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کا مقصد ہے۔پاکستان کی کرونا کے خلاف موثر حکمت عملی کے مثبت نتائج ساری دنیا نے تسلیم کیے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی کرونا مخالف اقدامات کا نتیجہ 90 فیصد مریضوں کی صحتیابی کی صورت میں نکلا ہے۔ جلد ملک بالخصوص کے پی کے میں سیاحتی مقامات سیاحوں کیلئے کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں۔
پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی بدولت کرونا کیسز ایک فیصد سے بھی کم سطح پر آ گئے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نچلے طبقے کی مشکلات کا ادراک رکھتے ہیں۔لاہور میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت تنخواہ دار طبقے کے لیے اپارٹمنٹس کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔
ایک ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری سے 35 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے آج احتساب کے شکنجے میں ہیں۔