ملکی تاریخ میں پہلی بار ہندو نوجوان پاک فضائیہ میں پائلٹ بھرتی

0
34

ملکی تاریخ میں پہلی بار ہندو نوجوان پاک فضائیہ میں پائلٹ بھرتی

باغی ٹی وی : ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہندو نوجوان لڑکے کو پاکستان ایئر فورس میں جی ڈی پائلٹ بھرتی کر لیا گیا۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی با ر ایسا ہوا ہے کہ پاکستان ایئرفورس میں ایک ہندو نوجوان کوجی ڈی پائلٹ کے طور پر بھرتی کیا گیا ہے،اور پہلی مرتبہ ہی ضلع تھر پارکر کو ئی نوجوان پاکستان ائیر فورس میں بطورِ پائلٹ بھرتی ہوا ہے۔

صوبہ سندھ کے سب سے بڑے ضلع تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے راہول دیو کی بطور پائلٹ آفیسر سلیکشن پر اقلیتی برادری انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہے، پاکستان کے نئے جی ڈی پائلٹ کی خوشگوار تصویر بھی ٹویٹر پر گردش کر رہی ہے جب کہ سوشل میڈیا پرراہول دیو سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Leave a reply