سیاستدان ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔ ڈاکٹر سبیل اکرام

0
55
subiyal

سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور سچا دوست ہے جس نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کے لئے دو ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ہے جس پر پاکستانی قوم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کی شکر گزار ہے ۔حرمین الشریفین کے امام بھی پاکستان کی سلامتی کےلئے دعائیں کرتے ہیں جو کہ ان کی پاکستان کے ساتھ بے پایاں محبت کا واضح اظہار ہے ۔ تاہم پاکستان کے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ بیرونی امداد کی بجائے ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں ، اپنی شاہ خرچیاں کم کریں اور خود انحصاری کی پالیساں ترتیب دیں ۔ کشکول پکڑ کردنیا میں مانگنے سے پاکستان کا وقار مجروح ہورہا ہے ۔

سبیل اکرام کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلطیوں کی وجہ سے اس وقت ہمارا ملک معاشی اعتبار سے مشکل ترین حالات سے گزررہا ہے، ڈالر کا ریٹ مسلسل اوپر جارہا ہے جس سے پاکستانی کرنسی اور معیشت سخت دباﺅ کا شکار ہے جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے مسائل ومصائب بڑھ رہے ہیں ۔ سعودی امداد سے پاکستان کی معیشت کو سپورٹ ملے گی اور ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات ختم ہوجائیں گے ۔سعودی عرب نے دوارب ڈالر کی فنانسنگ کرکے مخلص دوست ہونے کا حق ادا کیا ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کےلئے غیر ضروری اخراجات ختم کریں ، بیرونی امدادپر انحصار کی بجائے اپنے اخراجات کنٹرول کریں ۔ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور ملک کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے ۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ ہمارے حکمران اور سیاستدان باہمی اختلافات کی بجائے ملک اور عوام کے لئے سوچیں اور ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کریں ۔

قرآن مجید کا پڑھنا عبادت اوراس پر عمل کرنا باعث نجات ہے،ڈاکٹر سبیل اکرام

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

سبیل اکرام کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں ملک کی سلامتی پہلے ہے باقی سب کچھ اس کے بعد ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ سعودی عرب نے پاکستان کےلئے امداد کی ہو بلکہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہر مشکل وقت میں سعودی حکمرانوں نے پاکستان کی مدد کی ہے ۔ سیلاب متاثرین کی مدد وبحالی کےلئے بھی سب سے پہلے سعودی عرب نے امدادی سامان پہنچایا تھا جو کہ سعودی حکمرانوں کی پاکستان کے ساتھ بے پایاں محبت کا ثبوت ہے ۔ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں ۔ دونوں ملکوں کی باہم دوستی کا یہ رشتہ اسی وقت قائم ہوگیا تھا جب پاکستان معرض وجود میں آیا تھا۔ اسی طرح جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل وقت آتا ہے تو حرمین کے امام پاکستان کی سلامتی کےلئے دعائیں کرتے ہیں جو کہ ان کی پاکستان کے ساتھ محبت کا واضح ثبوت ہے ۔

Leave a reply