موجودہ نظام ناکام،ملک کو چلانے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،مصطفیٰ کمال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ موجودہ نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، ملک کو چلانے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس وقت حکمرانوں اور اپوزیشن کے رویوں کی وجہ سے آئینی بحران ہے جسکا فائدہ ملک دشمن عناصر کو ہو رہا ہے،بالخصوص کراچی میں لسانی،سیاسی اورفرقہ وارانہ فالٹ لائنز موجود ہیں جن پر کام کر کے بھارت یہاں قتل و غارت گری کرا کر پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کراتا رہا ہے۔
مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال سے آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر شرجیل گوپلانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات اور باغ جناح میں ہونے والے کامیاب جلسہ کی مبارکباد بھی دی،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر شیراز وحید بھی موجود ہیں۔ pic.twitter.com/Eff13jfORT
— MQM Pakistan Digital (@MQMPUpdates) November 26, 2020
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ آئینی بحران اور بڑھتی ہوئی ناامیدی ملک دشمنوں کے لیے بہترین موقع بن کر ابھر رہی ہے،تمام محب وطن پاکستانیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں ملک کو کس سمت میں لے کر جانا ہے،اس کے لیے 10، 20 اور 100 سالہ اہداف طے کرنے ہونگے جن کہ بنیاد پر تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا پارٹی منشور بنا کر لائحہ عمل دے کر عوام سے مینڈیٹ لینا چاہیے۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی تمام ادارے،سیاستدان،عدلیہ اوردیگرسٹیک ہولڈرزایک جگہ ملک کوچلانے کیلئے اکٹھے نہ ہوئے تو ملک تباہی کے راستے پر گامزن رہے گا، ہمیں اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور حقیقی معنی میں آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی ذاتی انا اور غصے کو بالائے طاق رکھ کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنے ہونگے۔