ہری پور۔ (اے پی پی) وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی خاطر ملا اور مسٹر کے فرق کو دور کرنا بہت ضروری ہے، یہ دو انتہائی سوچیں ہمارے معاشرے کی بدقسمتی سے تلخ حقیقتیں ہیں، افکار کی ان دو انتہاؤں نے ملک و قوم کو سب سے بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مہیمن نے مدرسہ دارالعلوم عثمانیہ نور کالونی ہری پور اور ہری پور یونیورسٹی کے درمیان عملی تعامل کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم دنیا کے زوال اور پستی کا واحد سبب مسٹر اور ملا کی تفریق ہے، دین اور دنیا کو جدا جدا سمجھ لیا گیا ہے، اس خلیج کو مزید گہرا کرنے میں دونوں طرف سے متشدد گروہوں کا ہاتھ ہے۔ اس موقع پر کرکٹ، فٹ بال اور بیڈمنٹن کے میچز بھی کھیلے گئے جس کے بعد طلبہ نے ملکر صفائی مہم میں حصہ لیا۔

Shares: