9 مئی کے واقعات کے الزام میں گرفتار ملزمان کے کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔

باغی ٹی وی: پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، سیکرٹری ہوم، آئی جی پولیس اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔

کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہریوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلانا ناصرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ انٹرنیشنل قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے مقدمات میں آرمی ایکٹ 1952 کےسیکشن 59 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3 کو شامل کیا گیا ہے جب کہ عام شہریوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنا غیر قانونی ہے اور یہ نا صرف بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے بلکہ انٹرنیشنل قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

تحریک اصلاحات پاکستان کو ن لیگ میں ضم کرنے کی دعوت

دوسری جانب پاکستان بار کونسل کا بھی کہنا ہےکہ کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ تمام بارز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ کو آئین سازی کا مکمل اختیار ہے پارلیمنٹ سے بنے قانون کو عدلیہ کالعدم یا حکم امتناع جاری کردیتی ہے –

چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے ہم وکلا قیادت کو اکٹھا کرنا چاہ رہے تھے آج ہمارے ساتھ پاکستان بھر کی بارز کے نمائندے موجود ہیں ہم نے کچھ قرادایں متفقہ طور پر منظور کی ہیں اجلاس میں نو مئی کےواقعات کی شدید مذمت کی گئی متفقہ قرارداد میں کہاگیا کہ تمام ملوث کرداروں کوسول کورٹس میں ٹرائل ہوناچاہیےکسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوناچاہیے، جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل نے کارروائی کا آغاز شروع کردیا ہے جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو طویل نہیں کرنا چاہیے-

وزیراعظم کی ہدایات پرسگریٹ اسمگلرزکیخلاف کارروائیاں ،کروڑوں روپےمالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس برآمد

Shares: