ملتان،3 بچے قتل،ملزم جلد گرفتار کر لیں گے،آئی جی پنجاب

اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان میں تین بچوں کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا. تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں اغواء کے بعد تین بچے قتل کر دیئے گئے۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک کزن ہے، قتل ہونے والا مرسلین 10 سال، کاشف 12 سال اور ارسلان 9 سال کا ہے، بچے گزشتہ روز گھر کے قریب سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پولیس ںے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال منتقل کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملتان میں قتل ہونے والے بچوں کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔ اعلیٰ سطح کی انکوائری کی ٹیم تشکیل دی جائے۔ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ملتان میں 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے.آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے.آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے کہا کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان تک پہنچا جائے۔واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Comments are closed.