ملتان ، اسپیشل برانچ انٹیلی جنس ونگ کی کاروائی ، چینی مافیا کے خلاف بڑی کامیابی

0
44

ملتان ، اسپیشل برانچ انٹیلی جنس ونگ کی کاروائی ، چینی مافیا کے خلاف بڑی کامیابی

باغی ٹی وی : ملتان میں اسپیشل برانچ انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کے کر کے سورج کنڈروڈپرچینی کےگودام پرچھاپہ مارا ہے .چھاپے کے دوران غیر قانونی طورپراسٹورکی گئی چینی کی7ہزاربوریاں برآمد کی گئی ہیں ،ضلع انتظامیہ کے مطابق چینی کی مالیت3کروڑ50لاکھ روپےبنتی ہے،

رمضان کے اندر حکومت کا منافع خوروں اور ذخیر اندوزوں کے خلاف آپریشن جاری ہے . اس سلسلے میں معاون خصوصی برئے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کواشیائےضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پربلاتعطل فراہمی کیلئےکوشاں ہیں،،وزیراعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیادپرقیمتوں اور دستیابی کاجائزہ لےرہےہیں،ف،وزیراعلیٰ پنجاب کی انتظامیہ کوپرائس کنٹرول میکانزم مزیدموَثربنانےکی ہدایت کی ہے .

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حکومتی وعدہ دھر کے دھرے رہ گئے ہیں ، اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیاء کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔

پشاورمیں مہنگائی اپنےعروج پر پہنچ گئی، سبزی منڈی میں مٹر 250 روپے، کچالو 100، لیموں 200 اور لہسن 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ ٹماٹر بھی 60 سے لیکر 80 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری شدید پریشان ہیں، کہتے ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات اٹھائے۔

Leave a reply