ہائی کورٹ ملتان بار ایسوسی ایشن نے انتظامی افسران کے خلاف متفقہ قرارداد منطور کر دی ، کیا مطالبہ کردیا
باغی ٹی وی : ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا . جس میں متفقہ طور پر قرار داد منطور کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی انتظامی افسر کو یہ اجاز ت نہیںدی جائے گی کہ وہ وکلا کے ساتھ کسی بھی قسم کی غیر قانونی حرکت کا ارتکاب کرے یا ان سے نامناسب رویہ اختیار کرے
حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حکام کی حرکات اور رویوں پر نظر رکھے اور کسی قسم کی شکایت کے سلسلے میں مزکورہ اہلکاران کے خلاف فوری تادیبی کاروائی کرے .
ڈی پی او مظفر گڑھ کے خلاف مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ بار کے وکلا ایسوسی ایشن موقف کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان بھر پور تائید کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے نا صرف مطالبہ کرتی ہے کہ وکلا کی شکایت کا فوری ازالہ کرتے ہوئے متذکرہ اہکاران کا تبادلہ کرے بلکہ تنبیہ کرتی ہے کہ اس کی فوری کاروائی نہ کی گئی تو راست قدم اٹھایا جائے گا.