ملتان(باغی ٹی وی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے خصوصی ڈویژن نے راجن پور کے معروف چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول سمیت 14 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلیں خارج کر دی ہیں۔ عدالت نے 14 ملزمان کو 6،6 بار سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل خصوصی بینچ نے فیصلہ سنایا، جس کے مطابق چھوٹو گینگ کے مرکزی ملزم غلام رسول اور دیگر 13 مجرموں کی اپیلیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ تاہم، کیس میں ملوث 6 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری بھی کر دیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ تھانہ اچھا بنگلہ میں انسپکٹر پرویز اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں ایس ایچ او اور دیگر پولیس ملازمین کی شہادت اور اغواء کا الزام شامل تھا۔ عدالت نے اس کیس میں سزا سنائی، اور اے ٹی سی نے 2019 میں چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا۔ غلام رسول فی الحال سینٹرل جیل ملتان میں اپنی سزائے موت کاٹ رہا ہے۔

Shares: