ملتان جلسے پر حکومت کے اندر کا اختلاف سامنے آگیا

0
49

ملتان جلسے پر حکومت کے اندر بھی اختلاف سامنے آگیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملتان جلسے پر حکومتی رہنما بھی ایک پیچ پر نظر نہیں‌ آتے . وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تسلیم کیا ہے کہ سیاسی طور پر ملتان جلسے کو صیح طرح ہینڈل نہیں کیا گیا، میری رائے میں گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں تھا۔

شاہ محمود قریش نے نجی ٹی وچینل نے دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قاسم باغ جلسے کو ہرگز نہیں روکنا چاہیے تھا۔ اپوزیشن اتحاد قاسم باغ میں جلسہ کرتا تو ان کی قلعی کھل جاتی۔ اسی جگہ عمران خان نے لاکھوں لوگوں کے ساتھ جلسہ کیا تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ ہوا تو کیا ہو گیا تھا؟ میری نظر میں حکومت کو شدید ردعمل دینے کی کوئی ضرورت نہیں، اگر یہ جلسے کرنا چاہتے ہیں تو کرنے دیں، عوام خود فیصلہ کریں گے۔ پنجاب حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے، میں سیاسی قیادت کے ساتھ اپنی رائے کو شیئر کروں گا۔یوں حکومت پی ڈی ایم کے سلسلے پر خود ایک پیچ پر نظر نہیں آتی .
واضح رہےکہ ملتان جلسے کے سلسلے میں ایک ہفتہ سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری تھا . جس پر حکومت کو کافی تنقید کا سامنا تھا .

Leave a reply