ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ضلع ملتان کے زمیداران کی مشاورتی مٹنگ آفس کامران بھٹی ٹریول ایجنسی میں صدر جے یو پی نورانی ضلع ملتان صاحبزادہ خالد اقبال خان اظھری کی صدارت میں منعقد ہوئی. جس میں ضلعی خزانچی محمد بابر قادری. ضلعی سیکٹری نشرو اشاعت عبدالوھاب نورانی. ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی کامران بھٹی. ضلعی سیکٹری خدمت عامہ وزیر احمد نورانی. محمد شکیل بھٹی و دیگر نے شرکت کی مٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوۓ صدر جے یو پی ضلع ملتان خالد اقبال اظھری نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے موجودہ حکومت ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عوام پر ظلم کر رہی ہے مہنگائی کا جن بے کابو ہوگیا ہے جس سے عوام اور بل خلوص غریب طبقہ بہت پریشان ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارا ایمان ہے اس میں کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گیۓ اس موقع پر کامران بھٹی. بابر قادری. عبدالوھاب نورانی. وزیر نورانی. شکیل بھٹی نے کہاں جے یو پی نورانی اتحاد امت و اہلسنت کے لیۓ مصروف عمل ہے نظام مصطفئ ص کی جدو جہد جاری رکھے گیۓ تحریک لبیک کے 86 کارکنان کی گرفتاری قانونی طور پر بھی اور اخلاقی طور پر بھی درست عمل نہیں ہم سمجھ تے ہیں کہ ایک سازش کے تحت پاکستان بنانے والے مسلک اہلسنت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر تمام سنی جماعتیں خوب نظر جماۓ ہوۓ ہیں عبدالوھاب نورانی نے کہا 21 جنوری کو ملتان میں جے یو پی نورانی جنوبی پنجاب کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گیۓ اس موقع پر جے یو پی کے زمیداران نے کامران بھٹی کو عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد بھی دی ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

ملتان جے یو پی ( نورانی) کا ملتان میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا
Shares: