ملتان : تھانہ الپہ کی حدود میں مسلح افراد نے ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ رونما ہوا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 3 نامعلوم مسلح افراد ڈاکوؤں نے شہری افتحار کے گھرداخل ہوئےاور واردات کرنے لگےملزمان نے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا-
خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنیوالے ڈکیت گرفتار
متاثرہ خاتون کے مطابق نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد نقدی اور موبائل فون چھین لوٹ کر لے گئے ڈاکو 50 منٹ تک اہل خانہ کو یرغمال بناکر واردات اور اجتماعی زیادتی کرتے رہے ۔
دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اورمتاثرہ خاتون کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔
پولیس یونیفام میں ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
قبل ازیں شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان پولیس وردیاں پہن کر معصوم شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روک کر لوٹتے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا ،دوران واردات گروہ کا سرغنہ سب انسپکٹر کی جبکہ دیگر نے کنسٹیبلان کی یونیفارم پہنتے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان نے چند روز قبل شہری سے دوران چیکنگ رقم چھینی تھی ،گرفتار ملزمان میں سرغنہ عثمان سمیت ارسلان, ثمن, ساحل اور مرزا برہان بیگ شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے،ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں-
گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان،یونیورسٹی پولیس نے چند روز قبل خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنے اور چکما دے کر ڈکیتی کی واردت میں شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹنے والے نوسرباز بہروپئے کو لاہور اور اسکے ساتھی کو مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا،واردات میں استعمال گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹ بھی برآمد کر لی گئی ہے-
مورخہ 2022-01-25 کو تھانہ یونیورسٹی کی حدود قریشی موڑ ڈیرہ بھکر روڈ پر ایک ڈکیتی کی واردات وقوع پذیر ہوئی تھی،جس میں دو نامعلوم ملزمان بسواری گاڑی موٹر کار ہمراہ بوگس نمبر پلیٹ نمبر کندہ LEC-6409 پر آئے اور اپنی گاڑی کو ڈیرہ بھکر روڈ پر رواں ایک ٹرک نمبر K-2068 کے آگے لا کھڑا کر کے ٹرک کو روکا، اور ٹرک مالک کے سامنے خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنے لگے، مالک ٹرک اور کنڈکٹر کو ہتھکڑیاں لگائیں، اور اسی دوران ٹرک کے مالک کو چکما دے کر مبلغ دس لاکھ (10,00000) روپے لوٹ کر فرار ہو گئے-