ملتان میں کس کے حلقے سے کتنا آم کا درخت کاٹا گیا ، حکومت کے لیے لمحہ فکریہ

باغی ٹی وی : ملتان میں آم باغات کٹائی کی خبریں تیز ہیں . کہا جارہا ہے کہ جو باغات کاٹے گئے ان کی تعداد بہت زیادہ ہے . ان باغات کے کٹائی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کی گرین پاکستان سکیم پر سوالات اٹھے گئے ہیں. اگر حساب لگا یا جائے تو

14سو مربع زمین سے باغات کاٹے گئے ہیں. ایک مربع میں 25 ایکڑ ہوتے ہیں . ایک ایکڑ میں 2 وگہ اور1 وگہ میں 4 کنال ہوتی ہیں.
جو باغات کاٹے گئے . ملتان روڈ پر جھوک ویس تک ہیں . یہ حلقہ 154 این اے ہے اور پی ٹی آئی ملک احمد حسین ڈیڑھ کا حلقہ بنتا ہے . اسی طرح
ایم۔پی۔اے پی پی211 یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا حلقہ ہے .
اور یہ کٹائی کا کام تحریک انصاف حکومت میں شروع ہوا ہے . جو کہ بڑھ چڑھ کر گرین پاکستان اور بلین ٹری جیسے نعرے لگا رہی ہے . اب تک 90 ہزار سے زائد پھل دار درختوں کو کاٹ دیا گیا

اور اب بھی آم کے باغات کی کٹائی جاری ھے خدا راہ پاکستان میں پہلے ھی جنگلات کم ہیں. آم کے درختوں کی کٹائی کرکے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی تعمیرات کیلئے جگہ خالی کی جا رہی ہے تاہم اس معاملے پر حکام کا موقف آنا ابھی باقی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق درختوں کی کٹائی سے نہ صرف ماحول پر مضر اثرات مرتب ہوں گے بلکہ پاکستان کی آم کی برآمدات بھی متاثر ہوں گی۔

Shares: