لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہرا دیا
پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے ہرا دیا۔ لاہور قلندرز نے جیت کیلئے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوور میں 174 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔
Incredible scenes 🤩
We secure a nail-biting win! 💪 Zaman Khan with an unforgettable performance to defend 15 off the final over. #QalandarHum #HBLPSL8 pic.twitter.com/p9oUZ6vz6C— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 13, 2023
اس سے قبل ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، مرزا بیگ نے 32 رنز بنائے، شائے ہوپ 19، کامران غلام 3، حسین طلعت 20 اور ڈیوڈ ویزے 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لاہور قلندرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ حارث رؤف، فخر زمان، طاہر بیگ، ڈیوڈ ویزے، سکندر رضا، حسین طلعت، شائے ہوپ، زمان خان، لیام ڈاسن اور کامران غلام شامل تھے۔ کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، عثمان میر، سمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ ملتان سلطانز ٹیم کا حصہ تھے۔