ملتان ٹیسٹ سے قبل پاکستان کی مشکلات میں اضافہ

0
46

ملتان ٹیسٹ سے قبل پاکستان کی مشکلات میں اضافہ

انجری کا شکار فاسٹ بولرحارث رؤف انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ فاسٹ بولر حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔جس کے بعد وہ دائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کررہے تھے۔ ایم آر آئی کرانے کے بعد ڈاکٹرز نے حارث رؤف کو 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وہ ملتان اور کراچی میں

شیڈول ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ متبادل کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی ان فٹ ہونے کی وجہ سے سیریز میں حصہ نہیں لے رہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان میں 9 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت

جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ  پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے جبکہ کراچی ٹیسٹ کے لیے بھی دستیابی کا امکان نہیں ہے۔ حارث رﺅف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انجرڈ ہوئے تھے اور انہوں نے ڈیبیو میچ میں صرف 13اوورز کروائے تھے۔ پہلی اننگز میں انہوں نے بیٹنگ بھی کی تھی۔ ڈاکٹرز نے فاسٹ بولر حارث رﺅف کو 2ہفتے آرام تجویز کیا ہے۔

Leave a reply