موٹروے زیادتی کیس کا ملزم وقار الحسن تھانے پیش ہو گیا

0
93

موٹروے زیادتی کیس کا ملزم وقار الحسن سی آئی اے ماڈل ٹاؤن تھانے پیش ہو گیا، ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

باغی ٹی وی : موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کیس میں نیا موڑ، ملزم خود تھانے پیش ہو گیا۔ لاہور کے تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاون میں ملزم وقار الحسن نے بیان دیا ہے کہ اس کا موٹروے زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ میرے نام پر جاری سم میرا سالہ استعمال کرتا ہے، ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کو تیار ہوں۔ دوسری جانب پولیس نے وقارالحسن کے رشتہ دار پر بھی واردات میں ملوث ہونےکا شبہ ظاہر کیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق عباس مبینہ طور پر موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ہے جس کو جلد پیش کرنے کا امکان ہے

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملزم وقارالحسن اور عابد علی کی تصاویر سرکاری طور پر جاری کی گئی تھیں، دونوں کے فون کا جیو فینسنگ کے ذریعے ڈیٹا لیا گیا تھا۔ صرف خون کے نمونوں پر اکتفا نہیں کر رہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اس کیس پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہیں، کل میڈیا پر خبریں چلنے سے ملزمان الرٹ ہو گئے، بہت ساری چیزیں جانتا ہوں جو ابھی میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کی جا سکتیں.

واضح‌ رہے کہ جمعرات کو موٹروے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ موٹروے پر خاتون کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہو گیا تھا اور خاتون نے گاڑی کو اندر سے لاک کر رکھا تھا تاہم ملزمان نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کا شیشہ توڑا۔

ملزمان نے خاتون کو اس کے بچوں سمیت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہو گئی تھی۔

موٹروے پر ہونے والے واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی 28 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

Leave a reply