اسلام آباد: ڈکیتی کی واردات میں چھریوں کے وار کرکے تاجر کو قتل کردیا گیا

0
32
crime

اسلام آباد میں ملزم نے ڈکیتی کی واردات میں چھریوں کے وار کرکے تاجر کو قتل کردیا جبکہ دوسرا تاجر زخمی ہوگیا ہے.

اسلام آباد میں جی نائن نشتر مارکیٹ پشاور موڑ پر ڈکیتی کی واردات، ملزم نے چھریوں کے وار کر کے تاجر کو قتل کردیا ہے، جبکہ دوسرا تاجر زخمی ہے اس ڈکیتی میں ڈکیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں. دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ: تھانہ کراچی کمپنی کی حدود G-9 سٹور پر واردات کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ اور ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا ہے.


اسلام آباد پولیس کے مطابق: ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ اور جدید تکنیکی و ہیومن ریسورسز کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔ جبکہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس نے مزید کہا کہ وقوعہ میں ایک شخص یعنی تاجر گلفراز جاں بحق جبکہ تاجر محمد نواز زخمی ہوئے ہیں.


علاوہ وزیں اسلام آباد کے شہریوں نے بڑھتی ہوئی ایسی واردات کے پیش نظر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے اور ایک شہری نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ ہم ایسی واردات سے پریشان ہیں جبکہ بعض اوقات خوف کے باعث اپنے موبائل فون بھی رات کے وقت ساتھ لے جانے ڈرتے ہیں تاکہ کوئی چھین نہ لے، شہری نے مزید کہا کہ آئی 9 اور 10 میں گزشتہ دنوں کئی واردات ہوچکی ہیں لیکن پولیس تاحال ایسی واردات کو مکمل ختم یا ایسے عناصر کا قلع قمع کرنے میں ناکام رہی ہے.

Leave a reply