اسلام آبادہائیکورٹ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقاتوں کی درخواست پرسماعت ہوئی
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی،پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور وکیل فیصل چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے،سپریٹینڈیٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے کون آیا ہے،دو گھنٹے انکو انتظار کروایا جاتا ہے پانی پینے کی سہولت موجود نہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل اور ملاقاتوں سے متعلق 3 وکلا پر مشتمل کمیشن تشکیل دے دیا گیا، عدالت نےکہا کہ 3رکنی کمیشن اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے غیر جانبدار رپورٹ دے گا، وکلا کی گاڑی کو 10 منٹ کی چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت ہو گی،سپرنٹنڈنٹ بیان حلفی دے گا کہ کوئی ڈیوائس ملاقات کی جگہ نہیں لگائی گئی، جن وکلا کے وکالت نامے ہیں ان کے 3،3 ایسوسی ایٹس کو جیل جانے اجازت ہو گی، عدالت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ ملزم 900 وکلا کرنا چاہے تو اس کا حق ہے،کیا قیدی کوئی دہشتگرد ہے جو اتنی سیکیورٹی میں اسکا ٹرائل کرنا ہے؟قیدی اپنے وکیل سے کیا گفتگو کرتا ہے اسکو سننے کے لئیے پولیس اہلکار کھڑا ہوتا ہے,وکیل نے کہا کہ ایک سال سے ہمارے ساتھ یہی سلوک کیا جا رہا ہے،جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ پورے ملک کیساتھ 75سال سے یہ کیا جا رہا ہے آپ ایک سال کی بات کر رہے ہیں،جن وکلا کے وکالت نامے ہیں ان کے تین تین ایسوسی ایٹس کو جیل میں جانے اجازت ہو گی ،پراسیکیوٹر نےا ستدعا کیا کہ عدالت تین ایسوسی ایٹس کی بجائے ایک کر دے ،عدالت نے کہا کہ ملزم تین کیا 9 سو وکیل کرنا چاہے تو اس کا حق ہے ، آپ کہہ رہے ہیں جیل میں ٹرائل کرنا ہے وہ اوپن ٹرائل ہے ، آپ نے جب جیل ٹرائل کا فیصلہ کر لیا تو آپ کو اثرات کا پتہ ہونا چاہیے تھا ،
واضح رہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں کے لئے وکلا نے درخواست دائر کی تھی، عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں،وکلا و سیاسی رہنماؤں کو ملاقاتوں سے روکا جاتا تھا جس پر درخواست دائر کی گئی تھی، عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران صحافی بھی ملاقات کرتے ہیں، عمران خان میڈیا ٹاک بھی کرتے ہیں،
عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، محکمہ داخلہ نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری
اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان
سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر








