باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں،

سنگین ترین مقدمات میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہیں، مسقط، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے 29،30 اور31واں اشتہاری گرفتار کر لیا گیا، 24 جنوری سے شروع کریک ڈاؤن میں اب تک 31 خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا گیا۔ان اشتہاریوں کو امریکہ، برطانیہ، خلیجی ممالک، ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر ممالک سے گرفتار کرکے لاہور لایا گیا ہے۔ سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری الطاف حسین کو سعودی عرب سے گرفتار کیا۔تھانہ سٹی بھلوال، سرگودھا کو قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری غیور عباس نقوی کو مسقط عمان سے گرفتار کیا ۔ تھانہ بنی راولپنڈی کو مطلوب خطرناک اشتہاری شہباز کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا۔ تینوں ملزمان کو انٹر پول کی مدد و تعاون سے گرفتار کیا گیا، مذکورہ اشتہاریوں کے خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے

دوسری جانب لاہور کے علاقے گوالمنڈی پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے،ملزمان تعلیمی اداروں اور ہوٹلوں کے گرد ونواح میں منشیات فروخت کرتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 2 کلو 580 گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان منشیات فروشی کے مکروہ دہندہ میں ریکارڈ یافتہ ہیں گرفتار ملزمان میں شبیر اور رضوان شامل مقدمات درج کر لئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے,

علاوہ ازیں بادامی باغ چوکی جوزف کالونی پولیس کی کاروائی ،موٹر سائیکل چور 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا،جوزف کالونی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کیا ،ملزمان موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو گے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد 24 گھنٹوں کے اندر ٹریس کیا گیا ملزمان کے قبضہ سے چوری کی گئی موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا گرفتار ملزمان میں ارسلان اور اسکا ساتھی شیراز شامل مقدمات درج کر لئے گئے،

لوھاری گیٹ انویسٹی گیشن کی کارروائی، چوری میں ملزم مدثر علی گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے ساتھیوں کیساتھ مل شہری اکرم کے 20 لاکھ روپے چرائے تھے،ملزم کے قبضہ سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے،جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے ملزم کی گرفتاری ممکن ہوئی، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں،

لاہور ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی ، تاش پر جواء کھیلنے والے پانچ قمار بازوں کو گرفتار کرلیا گیا، پکڑے جانے والوں مں اللہ رکھا ۔عمران اور اعظم وغیرہ شامل ہیں ر سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر شہر میں جرائم پیشہ اور جواریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، ہربنس پورہ ایس ایچ او تیمو ر نے نفری کے ہمراہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر پانچ جواریوں کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا دائو پر لگی رقم بھی برآمد کرلی

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

نواز شریف کی تقریر کا مفہوم ہے کہ وہ سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں،چودھری شجاعت برس پڑے

کس مفرور کا انٹرویو ائیر کروانا چاہتے ہیں؟ ریلیف نہیں دے سکتے، عدالت

Shares: