پاکستان شوبز انڈسٹری کو عارضی طور پر خیر باد کہنے والے اداکار فیروز خان نے وزیر اعظم عمران خان سے لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کو سرِ عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فیروز خان نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں ہمیشہ آپ کے بیان کی تائید کرتا رہوں گا کہ پاکستان ضرور ریاست مدینہ بنے گا-
https://twitter.com/ferozekhaan/status/1303860444285853696?s=20
انہوں نے ملزمان جو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ لیکن اگر آپ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی اور بچوں کا قتل کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی نہیں دیں گے تو کبھی بھی کچھ نہیں بدلے گا اس ضمن میں آپ کو دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کرنی ہوگی اور یہی میرا مطالبہ ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں سیالکوٹ موٹروے پر گوجرانوالہ واپس ثناء نامی خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔