قانون طاقتور پر مہربان، قتل کا ملزم جیل میں ہی ٹک ٹاکر بن گیا.

0
47

ملتان: ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی نااہلی قتل کے مقدمہ کا ملزم جیل میں موبائل بمہ انٹرنیٹ کے مزے لینے لگا۔

ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کا ملزم ٹک ٹاک سٹار بن گیا جیل میں بنائی گئی ویڈیوز ٹک ٹاک پر وائرل۔


ملتان ملزم جیل کے علاوہ کچہری احاطہ عدالت مختلف ججز کے کورٹس کے باہر بھی ٹک بناتا رہا۔

ڈسٹرکٹ جیل کے اندر موبائل کا استعمال سختی سے منع ہونے کے باوجود ملزم ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف. اندرون شہر کا رہائشی بابر مرغی ڈسٹرکٹ جیل کے اندر قتل کے زیر سماعت مقدمہ میں قید ہے.

بااثر ملزم بابر مرغی کو جیل انتظامیہ کی جانب سے بھرپور پروٹوکول ، موبائل کا استعمال اور ویڈیوز بنانے کی چھوٹ.ملزم جیل کے اندر دوران قید ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کرنے لگا

ملزم اکثر پیشی پر کچہری میں بھی بخشی خانے میں بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا رہا. ڈسٹرکٹ جیل میں قید ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا کا استعمال ، جیل سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے

Leave a reply