بھارتی شہر ممبئی میں شدید طوفانی بارشیں ، 21 افراد ہلاک ہو گئے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی بارش کے دوران تین مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ممبئی میں طوفانی بارشوں کے دوران دیوار گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے جس میں اموات ہوئیں بارشوں کے دوران دیوار گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔
ممبئی کے علاقے وکھرولی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاشہری انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کے ان لمحات میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔
ممبئی میں ریکارڈ 156 ملی میٹر بارش ہوئی جو تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہی بارش کے باعث نشیی علاقے زیرآب آ گئے ممبئی میں طوفانی بارش کے دوران پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ٹرین سروس مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔