ممبئی میں طوفانی بارش سے 22 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
باغی ٹی وی ؛بارش اور طوفان نے ممبئی میں ریکارڈ توڑ دیا ممبئی میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش نے اگست کے سیزن میں ہونے والی بارشوں کا 22 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
گزشتہ روز دے جاری طوفانی بارش کے سبب دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے، جبکہ جھیلوں کا پانی بھی حفاظتی دیواروں سے باہر نکل آیا ہے۔
ممبئی کے کچھ علاقوں میں گزشتہ روز331 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، بارش اور طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، سڑکیں ٹوٹ گئیں، اسٹیڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ادھر پاکستان میں بھی بارشیں کافی شدت سے ہورہی ہیں. : محکمہ صحت سندھ نے سندھ بھر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردی . سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا
اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز و عملہ کی موجودگی 24 گھنٹے ممکن بنائی جائے,
تمام ڈاکٹرز و اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیںِ . اسپتالوں میں جہاں ضرورت ہے وہاں عملہ کا اضافہ کی جائے,