سینئر اداکارہ ممتاز بیگم جو کہ ان دنوں کراچی میں موجود ہیں ، انہوں نے گزشتہ روز سلطانہ صدیقی سے ملاقات ان کے ہم ٹی وی کے آفس کراچی میں کی، اس موقع پر ان کے ساتھ معروف فنکار تنویر آفریدی بھی موجود تھے . ملاقات میںخوشگوار ماحول میں ڈراموں اور فلموں پر بات کی گئی ، سلطانہ صدیقی کے ڈراموں اور ان کی اس شعبے کے لئے خدمات کو ممتاز بیگم نے سراہا، دوسری طرف سلطانہ صدیقی نے ممتاز بیگم کے پرانے دور کو یاد کیا اور کہا کہ انہوں نے ایک شاندار شوبز کا دور دیکھا ہے.
تنویر آفریدی نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ممتاز بیگم ابھی کچھ عرصہ پاکستان میں قیام کریں گی اور کراچی کے بعد وہ لاہور میں بھی تشریف لائیں گی اور یہاں پر وہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی”. انہوں نے کہاکہ ممتاز بیگم کافی عرصے کے بعد پاکستان آئی ہیں وہ کافی برسوں سے کینڈا میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہیں اور پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں . یاد رہے کہ ممتاز بیگم کا شمار پاکستان کی نامور اور سینئر فنکارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے دور کے
تما م بڑے ہیروز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا اور شائقین سے خوب داد سمیٹی .