مزید دیکھیں

مقبول

سینئر اداکارہ ممتاز بیگم کو میرا کی دعوت

ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم ان دنوں پاکستان میں‌موجود ہیں وہ ایک ماہ پہلے کینڈا سے تشریف لائیں. ان کو فلمسٹار میرا نے دعوت دی ہے کہ ممتاز بیگم جب بھی لاہور آئیں میرے گھر میں آئیں میں ان کی مہمان نوازی کرنا چاہتی ہوں، اس ممتاز بیگم نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نے مجھے اپنے گھر آنے کی دعوت دی ہے میں ان کی بہت شکر گزار ہوں ، میں ان کے جذبے کو نہایت ہی احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہوں. لاہور میرا اپنا گھر ہے میری پوری فیملی یہاں آباد ہے کوئی اپنے گھر میں مہمان نہیں ہوتا ۔لاہور میں میرا اپنا گھر نہ ہوتا تو میں ضرور میرا کی پیشکش کو قبول کرتی.

”اداکارہ ممتاز نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھ سے ڈائریکٹ میرا کی کوئی بات اس سلسلے میں نہیں ہوئی ہے” صرف اخبار کی ایک خبر کے ذریعے سے مجھے یہ اطلاع ملی ہے پھر بھی میں ان کی بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اچھے الفاظ استعمال کرتے ہوئے جذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا ۔یاد رہے کہ ممتاز بیگم کے کریڈٹ پر بہت ساری مشہور فلمیں ہیں لیکن سالہ صاحب اسکے گیتوں اور مقبولیت کی وجہ سے قابل زکر ہے.

اداکاری میں پہلا چانس اقربا پروری کی وجہ سے ملا اشنا شاہ کا اعتراف

میک اپ آرٹسٹ کو مارنے کا واقعہ مشک کلیم نے ماڈل پر پابندی عائد کرنے …

سوہائے کی شوبز میں واپسی ، ڈرمہ سیریل جنٹلمین میں اہم کردار ادا کریں گی