بالی وڈ اداکارہ ممتاز کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سلمان خان کے والد سلیم خان کے ساتھ نظر آرہی ہیں ، اس میں کہہ رہی ہیں کہ سلیم خان کے بارے میںکیا کہوں ، سب جانتے ہیں کہ وہ کیسے انسان ہیں ، وہ بہترین انسان ہیں اورمیں ان کے ساتھ بہت محبت کرتی ہوں. ممتاز اس وڈیو میں سلیم خان کے ساتھ کھڑی ہیں، اور اپنی دوستی کا اعتراف کررہی ہیں ، یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے.
”اس سے پہلے بھی سوشل، میڈیا پر ممتاز کی اداکار دھرمیندر کے ساتھ کچھ وڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جن وہ میں تیرے عشق میں پر ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں”. یاد رہے کہ ممتاز انڈین سینما کی ستر کی دہائی کی بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں. ان کی جوڑی راجیش کھنہ کے ساتھ بہت سراہی جاتی تھی ان کے گیت ان کی فلمیں آج بھی شوق سے دیکھی جاتی ہیں ، وہ آخری بار 1990 میں ایک فلم میں نظر آئیں اس کے بعد وہ بالی وڈ کو خیرباد کہہ کر انڈیا سے باہر چلی گئیں اور کئی سال باہر رہیں.