ڈالر کو ذخیرہ کرکے منافع خوری کرنا حرام ہے، مرکزی علماء کونسل کا فتویٰ

2 سال قبل
تحریر کَردَہ
zahid qasmi

ڈالر کو ذخیرہ کرکے منافع خوری کرنا حرام ہے مرکزی علماء کونسل پاکستان کے دار الافتاء نے اپنے فتویٰ میں کہا ہے کہ مسلمان بالخصوص پاکستانی شہری حرام منافع حاصل کرنے کیلئے غیر شرعی طریقے استعمال نہ کریں بلکہ حلال تجارت کو فروغ دیں۔

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی علماء کونسل کے مفتیان مفتی محمد سلیم نواز مفتی منظور احمد مفتی رب نواز مفتی محمد سلیمان نے متفقہ طور پر فتویٰ جاری کیا ہے کہ ملک کو معاشی و اقتصادی محاز پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ایسے حالا ت میں ڈالر خرید کر ذخیرہ کرنا اور قیمت بڑھنے پر اسے فروخت کرکے نفع کمانا ریاست کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہے

مرکزی علماء کونسل پاکستان کے دار الافتاء کی طرف سے جاری فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈالر کو خرید کر اپنے پاس رکھنا اور قیمت بڑھنے پر فروخت کرنا شرعی طور پر اس میں ملوث افراد گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں ڈالر کو ذخیرہ کرکے منافع خوری کرنا حرام ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہری حلال تجارت کو فروغ دیں اورغیر شرعی طریقے استعمال نہ کریں پاکستان کو معاشی و اقتصادی طور پر مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے ہر تاجر اپنا کردار ادا کرے کسی بھی ملک کی کرنسی اپنے پاس محفوظ کرنا جائز ہے مگر شریعت میں ذخیرہ اندوزی کو منع قرار دیا گیا ہے اگر حکومت فارن ایکسچینج کمپنیوں میں ایک شخص کو محدود مقدار سے زیادہ ڈالر یا غیر ملکی کرنسی کی فروخت پر کوئی قانونی پابندی عائد کرتی ہے تو شریعت کی رو سے شہریوں پر اس کی پابندی لازم ہے کرنسی کا ذخیرہ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے موجودہ حالات میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پاکستان کے خلاف بد ترین معاشی دہشت گردی ہے ڈالر کی اڑان نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے

fatwa

مجھے نہیں لگتا کہ وفاقی حکومت ہم جنس پرستی کی حمایت کرے گی ؟جسٹس سید محمد انور

ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کر لی

طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from تازہ ترین