منور فاروقی جوکہ معروف بھارتی کامیڈین ہیں انہوں نے اپنے حالات پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے سموسے تک فروخت کئے ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے بہت مشکل زندگی دیکھی اور میرے والدین نے بھی بہت مشل زندگی دیکھی ، منور نے بتایا کہ ہمارا ایک ریسٹورنٹ تھا لیکن وہ چل نہ سکا اور والد کی تمام جمع پونجی اس پر ضائع ہوگئی، والد بہت بڑے قرض تلے دب گئے۔انہوںنے کہاکہ میں نے ایک تحائف کی دکان میں دو مہینے کام کیا،11گھنٹے روز کام کرنے کے 850روپے ملتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ اور دادی گھر میں سموسے بناتی تھیں،میں نے گھر کے باہر ہی اسٹال لگایا جہاں سموسے تل کر فروخت کرتا، کئی بار انگلیاں جلیں، ایک بار تو کھولتا ہوا تیل ہی مجھ پر گر گیا۔

لیکن میں نے ہمت نہ ہاری اور لگا رہا میں نے اپنے والدین کا بھرپور ساتھ دیا، ”سموسے بنانا کوئی آسان کام نہ تھا میری والدہ اور دادی کئی کئی گھنٹے لگا کر سموسے بناتی اور میں تب تک گھر نہ جاتا جب تک کہ تمام سموسے فروخت نہ ہوجاتے.” انہوں نے کہا کہ انسان کو محنت کرتے رہنا چاہیے خدا اس کا صلہ ضرور دیتا ہے اور محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی.

کرش 4 کی تیاری لیکن راکیش روشن فکر مند کیوں ؟

منفی کردار نہیں کروں‌گی ہیما مالنی کا اعلان

ڈریم گرل ٹو 25 اگست کو ریلیز کی جائیگی

Shares: