میونسپل کارپوریشن کی نااہلی سے بدبو کا راج
قصور کی یونین کونسل8 سٹی قصور میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے بدبو اور تعفن سے علاقہ مکین سخت پریشان جبکہ داروغہ سرور سمیت خاکروب اپنی ڈیوٹیوں سے غائب،سی او میونسپل کارپوریشن اور ڈپٹی کمشنر قصورسے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر 8 سٹی قصور کے علاقے رکن پورہ گلی۔نمبر 9 میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی نااہلی کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں جبکہ نالیاں بھی گند سے بھری پڑی ہیں اور گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر پھیل رہا ہے جبکہ سرور نامی داروغہ خاکروبوں سے صفائی کا کام لینے کی بجائے ان سے ذاتی کام کروا کر چھٹی دے دیتا ہے خاکروب علاقہ میں صفائی کرنے کی بجائے اپنے ذاتی کام کاج میں مصروف ہیں گندگی کے ڈھیروں اور نالیوں سے اٹھنے والی بدبو و تعفن کے باعث علاقہ مکینوں کا جینا دشوار ہو چکا ہے اس کے علاوہ علاقہ بھر میں موذی امراض پھیل رہے ہیں۔
اسی طرح گلیوں اور سڑکوں پر گندا پانی جمع ہونے سے نماز پڑھنے جانے والے نمازیوں سمیت طلباء و طالبات و دیگر علاقہ مکینوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ھے اھل علاقہ کا۔سی ای او میونسل کارپوریشن اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کا مطالںہ کیا ھے