یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں بہنیں ایمن اور منال اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی کپڑوں کی برانڈ بھی متعارف کرواچکی ہیں تاہم بہت ہی کم لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ ایمن خان کے شوہر اور نامور اداکار و ماڈل منیب بٹ بھی اداکاری کے علاوہ پارٹ بزنس کرتے ہیں-
باغی ٹی وی :حال ہی میں اداکار منیب بٹ اپنی اہلیہ ایمن خان کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئے اور اداکار جوڑی نے جہاں اپنے کیرئیر اورزندگی کے حوالے سے گفتگو کی وہیں اپنے پارٹ ٹائم بزنس سے متعلق بھی انکشافات کئے۔
اپنی برانڈ ایمن منال کلازٹ کے آغاز سے متعلق ایمن خان کا کہنا تھا کہ میرے والد کہا کرتے تھے کہ ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت ہے لہٰذا دیر سے ہی سہی ہم نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیا-
ایمن نے بتایا کہ برانڈ کا آغاز بے حد مشکل تھا کیونکہ میرے اور منال کے پاس وقت نہیں تھا لہٰذا ہم نے یہ تمام تر ذمہ داری بھائی معاذ کو دینے کا فیصلہ کیا۔
ایمن کے مطابق میں اور منال اب صرف ڈیزائننگ اور کونٹینٹ کا حصہ ہیں، بقیہ صبح 8 سے رات 8 تک ذمہ داری معاذ اٹھارہا ہے۔
دوسری جانب منیب بٹ نے بھی دوران شو انکشاف کیا کہ ان کا بھی اپنا بزنس ہے اور وہ دو تین سال سے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کا بزنس چلارہے ہیں جبکہ وقت کی کمی کے باعث وہ اس بزنس میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔