منیب بٹ نے لندن میں مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کردی

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک میں عدم برداشت کے کلچر کو فروغ دیا ہے خود کو ٹھیک اور دوسروں کو چور ڈاکو ثابت کرنےکےلئے ان سے بہتر لفاظی کوئی نہیں کر سکتا. انہوں نے اپنے فالوورز کو درس دیا ہے کہ جہاں کہیں بھی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی سیاستدان نظر آجائے اسکی انسلٹ کی جائے اسکو چور کہا جائے چور چور کے نعرے لگائے جائیں اور ان کے فالورز عمران خان کا کہا نہیں‌ٹالتے . اسکی مثال مریم اورنگزیب کے ساتھ حالیہ ہونے والی ہراسگی ہے مریم اورنگزیب کو لندن میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے ہراساں کیا گیا. اس واقعہ کی ہر کسی نے مذمت کی ہے یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے چند ایک ایسے سپورٹرز جو عمران خان کو اس ملک کا مسیحا سمجھتے ہیں وہ بھی اس واقعہ کو برا جان

رہے ہیں. حال ہی میں منیب بٹ جو کہ پی ٹی آئی کے بہت بڑے سپورٹر ہیں انہوں نے لندن میں مریم اورنگزیب کے ساتھ جو بھی ہوا ہے کہ اسکی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سیاست میں اس طرح کا کلچر تباہی کی طرف لیجائے اور اورملک کو اندھیری گلی میں لیجائے گا لہذا اس کلچر کو فروغ مت دیا جائے. سیاسی اختلافات کو اس نہج تک نہ لیکر جایا جائے. یوں منیب بٹ نے مریم اورنگزیب جن سے وہ سیاسی اختلاف رکھتے ہیں ان کے ساتھ ہونے والی ہراسگی کی مذمت کی ہے.

Comments are closed.