اداکارہ ایمن خان نے ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شوہر منیب شروع شروع میں بہت کفیوژ ہوجاتے تھے ان کو پتہ نہیں چلتا تھا کہ کونسی ایمن ہے اور کونسی منال ہے، لیکن جلد ہی ان کی یہ کنفیوژن دور ہو گئی . تاہم منال کا شوہر احسن ہم دونوں میں بہت زیادہ کنفیوژ ہوتا ہے. اسکو ابھی تک نہیں پتہ چلتا کہ ایمن کون ہے اور منال کون ہے. ایمن نے کہا کہ ہماری شکل اس ھد تک ایک دوسرے کے ساتھ ملتی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے آئی فون اپنی شکل دکھا کر کھول سکتے ہیں. ایمن کے ساتھ انٹرویو میں منیب بھی شامل تھے انہوں نے کہا کہ میں
شروع میں شاید کنفیوژ ہوا ہوں گا لیکن اس کے بعد کبھی ایسا نہیں ہوا. ایمن نے یہ بھی کہا کہ شادی کے بعد بچی اور گھر کی ذمہ داریاں اتنی زیادہ ہو گئی ہیں کہ اب چاہوں بھی تو کام کے لئے وقت نہیں نکال سکتی، اور اب میں کافی خوش ہوں ، میں نے بہت کام کر لیا ، چھوٹی سی عمر میں جتنا کام کر لیا ہے اس سے بہت مطمئن ہوں اب نہ بھی کام کروں تو کوئی ملال نہیں ہوگا. باقی جن کو یہ لگتا ہے کہ منیب نے مجھے کام سے منع کیا ہے وہ کسی غلط فہمی کا شکار ہیں .