منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس ، قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کیا جائے،مطالبہ آ گیا
منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس ،درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کیا جائے،مطالبہ آ گیا
پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پر سماعت ہوئی
تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، عامر ڈوگر، جے پرکاش اور ملیکہ بخاری الیکشن کمیشن پہنچ گئے ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی ،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کی طرف سے جواب جمع نہیں کرایا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ریفرنسز پر میٹریل جمع کرایا،جس پر فیصل چودھری نے کہا کہ میٹریل جمع کرادیا ہے جن میں ان کے بیانات شامل ہیں،مواد میں اسدعمر اور شاہ محمود قریشی کی ہدایات بھی شامل ہیں،وکیل نور عالم خان نے کہا کہ پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کیا جائے، درخواست قابل سماعت ہونے تک معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ دلائل دیں اس پر فیصلہ سنا دیں گے،
دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ منحرف اراکین نے ثابت کرنا ہے کہ انہوں نے ووٹ نہیں دیا ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قانونی وآئینی بحران چل رہا ہے، الیکشن کمیشن ووٹ ڈالنے والے 25 اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ سنائے الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کی رکنیت معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 13 مئی کو دلائل دینے کا حکم دیدیا دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اونچا بول کر تاریخ نہیں لی جا سکتی
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی منحرف ارکان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،
منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے ریفرنسز پر سماعت ہوئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی نے اپنے تحریری جوابات جمع کرادیے الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کی رکنیت معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی
قبل ازیں پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنسز کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کروایا گیا تھا، پارٹی کی طرف سے ریفرنسز پر ارکان قومی اسمبلی نور عالم خان، رامیش کمار، راجہ ریاض، ریاض مزاری، باسط بخاری، فرخ الطاف، امجد کھوسہ، افضل ڈھانڈلہ، احمد حسین ڈیہڑ، عاصم نذیر، غفار وٹو، عامر طلال، سمیع گیلانی، وجیہ قمر، نزہت پٹھان، رانا قاسم نون، جویریہ آہیر کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا۔تمام منحرف ارکان نے ریفرنسز کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ریفرنسز خارج کرنے کی استدعا کی۔
تمام ارکان کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کو نہیں چھوڑا، ابھی تک پارٹی کا حصہ ہیں، ہمارے خلاف ریفرنسز میں کوئی شواہد یا مواد فراہم نہیں کیا گیا، چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ملیں، ریفرنس میں بھجوایا گیا شوکاز نوٹس ہمیں نہیں ملا۔ارکان نے جواب میں کہا گیا کہ شوکاز نوٹس کا جواب دینے کےلئے درکار قانونی موقع نہیں دیا گیا، ہمارے خلاف ریفرنس 63 اے پر پورا نہیں اترتے، پارلیمانی پارٹی سے استعفیٰ دیا نہ کسی اور جماعت میں شامل ہوئے، ہم نے کسی اقدام سے 63 اے کی خلاف ورزی نہیں کی، ہمارے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پراپگنڈا کیا گیا، الیکشن کمیشن ان ریفرنسز کو خارج کرکے اپنا وقت بچائے
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف نے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر جلد کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا تھا
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے تاہم نئے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کو ڈی سیل کیا تھا۔
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
منحرف اراکین نااہلی کیس، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا