کراچی :الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی سندھ حکومت کی درخواست مستردکردی۔اطلاعات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے لیکن بارشوں کے باعث اسے 28 اگست 2022 تک ملتوی کردیا گیا۔
سندھ میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر اسے پھر ملتوی کردیا گیا تھا ، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے صرف کراچی ڈویژن میں ہی 23 اکتوبرکو بلدیاتی انتکابات کا اعلان کیا۔
سندھ حکومت نے کراچی میں ایک مرتبہ پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبرکو ہی ہوں گے، سیکیورٹی کی فراہمی اور امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہیں، بلدیاتی انتخابات میں فوج اور رینجرزکی تعیناتی کے لئے مجاز حکام سے رابطے میں ہیں۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے 60 کروڑ روپے فراہم نہ کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈزکی عدم فراہمی سے بروقت انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف
تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس