میونسیپل قصور کی نااہلی سے کتوں کا راج

قصور
محکمہ صحت کی بجائے ٹی ایم اے کو آوارہ کتے مارنے کا اختیار دینے سے کتوں کی بہتات،کتے روزانہ شہریوں کو کاٹنے لگے،ہسپتال میں ویکسین نایاب
تفصیلات کے مطابق چند سال قبل تک آوارہ کتے محکمہ صحت کی ٹیمیں مارا کرتی تھیں مگر اب محکمہ صحت کی بجائے ٹی ایم اے کو آوارہ کتے مارنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے
جو ٹی ایم اے بند گٹر نہیں کھول سکتا وہ آوارہ کتے کیا خاک مارے گا
قصور میونسیپل کارپوریشن کی نا اہلی سے شہر و گردونواح میں جگہ جگہ آوارہ و باؤلے کتوں کا راج ہو گیا ہے اور روزانہ کتے لوگوں کو کاٹ رہے ہیں
مجبور ہو کر لوگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جاتے ہیں تو ان کو ویکسین نا ہونے کا عندیہ سنا دیا جاتا ہے ہسپتال ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس روزانہ 20 بندوں کو لگانے کی ویکسین ہوتی ہے جو کہ ناکافی ہے جس پر لوگ مجبوری کے باعث ذاتی طور پر ویکسین میڈیکل سٹور سے خرید کر لگواتے ہیں
شہریوں نے میونسیپل قصور کی نااہلی کے خلاف ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.