منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو واٹس ایپ پر وارنٹ گرفتاری دکھائے گئے

ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکام جب شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرنے آئے تو عباسی نے ان سے وارنٹ مانگے جس پر ڈی جی نیب لاہور نے اپنے موبائل سے واٹس ایپ پر آئے وارنٹ دکھائے.

شاہد خاقان عباسی گرفتار، کہاں منتقل کیا جائے گا؟ نیب نے فیصلہ کر لیا

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کوبھی وٹس ایپ میسج پرگرفتارکیا گیا اب شاہد خاقان عباسی کوبھی وٹس ایپ میسج پرگرفتارکیا گیا ہے ،منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ وزیراعظم کے کہنے پر ہورہی ہیں،ایک منتخب وزیراعظم کی جے آئی ٹی واٹس ایپ پر بنی تھی .

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے نیب نے گرفتار کر لیا ہے.

Comments are closed.