مقدس ماہ میں دشمن قوتیں پاکستان میں ایکٹو ہوجاتی ہیں، مل کر مقابلہ کرنا ہے، ساجد کیانی

0
41

ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو میں "امن و امان کے قیام میں پولیس اور عوام کا باہمی کردار” کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے، محرم الحرام کے اس مقدس مہینے میں بھائی چارے اور رواداری کی فضاء کو قائم رکھنے میں علماء کرام اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں، مقدس مہینوں کے موقع پرغیر ملکی امن دشمن قوتیں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کیلئے متحرک ہو جاتی ہیں، جن کو سبوتاش کرنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں منظم رہنا ہوگا، نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہے، دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا حصول اشد ضروری ہے، علم دین کا سیکھنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ اسلام نے جتنے بھی احکامات دیئے ہیں ان پر علم کے بغیر عمل ممکن نہیں ہے، ملک میں امن کی فضاء کے قیام کیلئے ہم سب پر تمام مسالک کے عقائد کا احترام لازم ہے.

مولانا راغب نعیمی سمیت دیگر علماء کرام، ایس ڈی پی او قلعہ گجر سنگھ سرکل رضا حسنین اور ایس ایچ او، ادارہ کے اساتذہ و طلباء کی کثیرتعداد اس موقع پرموجود تھی۔

مولانا راغب نعیمی نے شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے کی پولیس خدمات کو سراہا، مذہبی ہم آہنگی، رواداری کے قیام کیلئے لاہور پولیس کی خدمات قابلِ ستائش ہیں.

بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز نے مولانا راغب نعیمی سمیت دیگر علماء کرام سے ملاقات میں امن وامان کے قیام اور بین المسالک یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے، لاہو رپولیس تمام اداروں، علماء کرام کے ساتھ مل کر محرم الحرام کے پروگراموں کو پرُامن بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے تقریب کے اختتام پر سرسبز پاکستان مہم کے تحت جامعہ نعیمیہ میں پودا لگایا اور ملک و سلامتی کیلئے دعا بھی کی ہیں.

Leave a reply