مقدس شخصیات کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا

باغی ٹی وی : اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ نا معلوم شخص کی مقدس شخصیات کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کے استعمال کا معاملہ۔مقدس شخصیات کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

شہریوں نے گستاخی کرنے والے شخص کو تھانہ گولڑہ کے حوالے کر دیا۔مشتعل افراد کا مقدس شخصیات کی توہین پر نا معلوم افراد کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش۔

مشتعل افراد کی جانب سے تھانے پر حملہ کیا گیا۔ مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ کرنے پر پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا .

اسلام آباد انتظامیہ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات موقع پر موجود ہیں ۔ اس وقت حالات پہ قابو پا لیا گیا ہے۔

Shares: