مقدمہ کی پیروی چھوڑ دو ورنہ

قصور
امنو امان کی صورتحال انتہائی خراب چونیاں کے علاقے میں مدعی مقدمہ کے گھر میں گھس کر ملزمان کی فائرنگ ،مقدمے کی پیروی نا کرنے کی دھمکی
تفصیلات کے مطابق چونیاں پولیس سرکل تھانہ الہ آباد کی حدود بھاگیوال ٹبہ میں مدعی مقدمہ اور گواہ پر ملزمان کی گھر میں داخل ہو کر فائرنگ اور مقدمہ کی پیروی نہ چھوڑنے پر جان سے مار دینے کی دھمکی دے دی
تھانہ الہ آباد کی حدود بھاگیوال ٹبہ کے رہائشی اور مدعی مقدمہ نمبر 503/20 ماسٹر انور اور گواہ مقدمہ بالا شوکت میئو کے گھر رات دس بجے ایوب اور زوالفقار نے پانچ کس نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر مقدمہ درج کروانے کی رنجش پر جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ کر دی مدعی مقدمہ اور گواہ نے بھاگ کر جان بچائی
سائل نے 15پر کال بھی کی مگر پولیس کے اطلاع پا کر جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ملزمان جان سے مار دینے کی وارننگ دیتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ الہ آباد میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مندرجہ بالا ملزمان 6 سے زائد مقدمات 114/20.518/14.503/20 ۔335/20۔ 423/20۔ 552/20 میں نامزد اور مفرور ملزمان ہیں علاقے میں مویشی چوری سمیت دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب اور علاقے میں خوف کی علامت بن چکے ہیں لیکن پولیس نے آج تک ان کو پکڑنے کی کوشش نہیں کی ماسٹر انور خاں جو گورنمنٹ ہائی سکول الہ آباد میں ٹیچر بھی ہے نے حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان اشتہاری ملزمان کو فوری پکڑ کر قانونی کارروائی کی جائے اور ہماری جان بچائی جائے

Comments are closed.