تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، لہذا کلیم سعید کو ٹاؤن میونسپل آفس سے پولیس نے حراست میں لیا ہے تاکہ ان کے خلاف مزید کاروائی کا آغاز کیا جاسکے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مراد سعید تاحال رپوش ہیں، اور پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ کلیم سعید کے خلاف 10 مئی کو مینگورہ تھانے میں ایس ایچ او مجیب عالم کی مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد مراد سعید مختلف مقدمات میں مطلوب اور روپوش ہیں جبکہ پولیس اُن کی گرفتار کرنے کے لیے متعدد چھاپے بھی مار چکی ہے ، گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص سوات سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی قیادت کا افغانستان میں روپوش ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان کے کالعدم ٹی ٹی پی کے اراکین کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔
ادھر آج پولیس نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے اس وقت گرفتار کیا ہے جب وہ عمر سرفراز چیمہ سے ملنے عدالت آئی تھی۔
مراد سعید کا بھائی کلیم سعید گرفتار
