کراچی : وفاقی حکومت کراچی کی بہتری کےلیے مخلص،کے فورمنصوبے میں وفاق کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہتےہیں،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں پانی کے فراہمی کے بڑے منصوبے کے فور کے سلسلے میں وفاق کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو خط لکھ کر یقین دہانی کرائی۔

اپنے خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو دنیا کا بہترین قابل رہائش اور محفوظ شہر بنانے میں وفاقی حکومت مخلص ہے یہی صوبائی حکومت چاہتی ہے ، ان حالات کے تناظرمیں سندھ حکومت نے وفاق کے ساتھ مل کرکام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر کو فراہمی آب کا منصوبہ کے فور دو سال سے زیر التوا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ کےفور منصوبہ کراچی کو فراہمی آب کے لیے اہم ترین ہے، ستمبر 2018 میں کےفور کی لاگت اور انتظامی معاملے پر سنگین شکایات آئیں، 2سال سے مختلف وجوہات سے کےفور منصوبہ زیر التواء ہے۔

Shares: