لاہور:اگرتعلیمی ادارے عوام کے ساتھ تعاون نہیں کرتے توہمیں بتائیں ، شکایات کا ازالہ کریں گے،اطلاعات کےمطابق صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا نجی سکولوں کی فیسوں میں کمی کے معاملے کے حوالے سے اہم ٹویٹ کرتے ہوئے عوام کو بہت بڑی خبردے دی ہے
باغی ٹی وی کےمطابق صوبائی وزیر تعلیم کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے شکایت سیل قائم کردیا گیا،اطلاعات کےمطابق جن سکولوں کی جانب سے حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق سکول فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کی گئی ہے ان کے خلاف ایکشن ہو گا
صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہےکہ لوگ 04299205101 پر فیسوں میں 20 فیصد کمی نہ کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے شکایات درج کرسکتے ہیں، اس حوالے سے درج کردہ نمبر پر پیر سے جمعہ صبح نو بجے سے سپہر 4 بجے تک شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں
صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ پرائیویٹ سکول مالکان حکومت پنجاب کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے والدین کی آسانی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے