مزید دیکھیں

مقبول

چینی وفد کا کراچی کے ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن کا دورہ

TIO بیجنگ کی سفارش پر، ٹڈاپ کے ٹیکسٹائل اینڈ...

نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے...

شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان ساحر لودھی...

پاکستانیوں گھبرانا نہیں ، مراد سعید کا پنشن گھروں تک پہنچانے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستانیوں گھبرانا نہیں ، مراد سعید کا پنشن گھروں تک پہنچانے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے معمر افراد کی پنشن گھر تک پہنچانے کا اعلان کردیا۔

مراد سعید نے کہا کہ 13لاکھ پنشنرزکو پنشن گھرتک پہنچائی جائے گی،بزرگوں کے لئے کرونا مہلک ہے،پنشن کی وصولی کے لیے انہیں کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 2 افراد کا تعلق خیبرپختونخوا اور ایک کا سندھ سے ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 467 کیسز سامنے آئے ہیں جن کی بڑی تعداد سندھ میں ہے جہاں کل کیسز 238 ہوگئے ہیں۔سندھ میں سب زیادہ سکھر میں ہیں جہاں تفتان سے پہنچنے والے زائرین میں سے اب تک 151 کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔

پنجاب میں 96، بلوچستان میں 81، خیبرپختونخوا میں 23، گلگت میں 21، اسلام آباد میں 7 اور آزاد کشمیر میں ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔