حادثاتی چیئرمین کاوالد کی کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہے.، مراد سعید کا قرارا جواب
حادثاتی چیئرمین کاوالد کی کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہے.، مراد سعید کا قرارا جواب
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کا کہنا ہےکہ حادثاتی چیئرمین اپناقبلہ درست کرنےکے بجائےاداروں کودھمکانےکی مہم پرہیں،بلاول کاوالد کی کرپشن بچانےاورتقسیم کی سیاست کےعلاوہ کوئی اورایجنڈا نہیں ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امید تھی کہ پیپلز پارٹی کے حادثاتی چیئرمین بی بی کی برسی کے موقع کو "ابو بچاؤ” مہم کیلئے استعمال نہیں کریں گے،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بلاول بی بی کی جائے شہادت پر اپنے والد کی سیاست کا تنقیدی جائزہ لیتے،کرپشن اور لوٹ مار کے دفاع کے علاوہ کوئی ہدف ہوتا تو بلاول آج خود احتسابی کرتے،حادثاتی چیئرمین اور ان کے ساتھ سٹیج پر براجمان ٹولہ بھٹو کے نظریات اور سیاسی میراث کو زندہ درگور کرنے کا ذمہ دار ہے،بلاول اور انکے والد کی سیاست کا حقیقی چہرہ سندھ بھر میں پھیلی بدحالی میں دیکھاجاسکتا ہے،والد کی کرپشن بچانے اور تقسیم کی سیاست کے علاوہ ان کا کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں، جمہوریت کی روح کو چھلنی کرنے کےذمہ دار بلاول کے والد اور انکے "انکل” نوازہیں،بلاول کے والد نے نواز کیساتھ ملکر آئین، پارلیمان اور جمہوریت کو داغدار کیا،حادثاتی چیئرمین اپنا قبلہ درست کرنے کی بجائے اداروں کو دھمکانے کی مہم پرہیں۔
اس سے پہلے بلاول نے لیاقت باغ میں جلسہ سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم اور موجودہ حکومت بہت تنقید کی تھی.حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الوداع الوداع سیاسی یتم الوداع ، سلیکٹڈ الوداع کے نعرے لگادیے
بلاول نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے سی پیک جیسا تاریخی منصوبہ شروع کیا،آصف زرداری نے صوبوں کو ان کے حقوق دیئے.بےنظیرخطرات کے باجود وطن واپس آئیں.بےنظیرنےآمروں اورانتہاپسندوں کا مقابلہ کیا،لاکھوں غریبوں کے سر سے چھت چھینی جارہی ہے.بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8لاکھ لوگوں کو نکالاگیا، سیاسی یتیم کہتےتھے میاں صاحب باہر نہیں آئیں گے مگر وہ آئے،ان سیاسی یتیموں سے ملک اور معیشت نہیں چل رہے،صرف ایک سال کے دوران 10لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں،سیاسی یتیم اداروں کو بند کررہے ہیں،