مراد سعید کی سیاسی جد وجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

مراد سعید کی سیاسی جد وجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

باغی ٹی وی : صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید کی سیاسی جد وجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

جام اکرام اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کیسے اقتدار میں آئی قوم بخوبی جانتی ہے۔ فرزند بے نظیر بھٹو شہید اور فرزند زرداری سندھ کا سپوت ہے اور سندھ نے پاکستان کو جنم دیا اور پاکستان کے لیے ہمیشہ پیپلز پارٹی لیڈران نے قربانیاں دین مراد سعید اپنی سیاسی شناخت بتائیں۔مراد سعید سمیت دیگر اناڑی صرف اور صرف جھوٹ بولنے پر مامور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈہ پر مبنی پریس کانفرنسیں کرنے والے وزراء کبھی اپنے قلمدانوں کی کارکردگی پر بھی بات کرلیا کریں۔ عمران خان جیسے خودساختہ صادق اور امین لیڈرشپ کے نیچے چور اکٹھے ہوگئے ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو. . .

چینی چور ، آٹا چور، پیٹرول چور تمام کے تمام پی ٹی آئی کے ہیروز ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں بانٹنے والے خود آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں .جتنے ترقیاتی منصوبے پیپلز پارٹی کے دور میں مکمل ہوئے ہیں وہ ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کوئی ایک مکمل منصوبہ سامنے لائے۔۔ فارن پالیسی میں بہتری کے دعوے صرف جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔

پی ٹی آئی نے ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ سندھ کے لوگ باشعور ہیں پیپلز پارٹی نے گھر گھر روزگار دیا ہے۔ غریب لوگ روزگار کے لئے ترس رہے ہیں ۔

واضح‌ رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بوکھلاہٹ کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم پر الزامات لگا کر اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج فرزند زرداری کرپشن پر بات کر رہا تھا۔ ان کا سارا خاندان کمیشن اور بھتہ خوری سے پہچانا جاتا ہے۔ ایک پرچی پر لیڈر بننے والے بلاول بھٹو نہ تو پارٹی کے ورکر رہے اور نہ ہی ان کی کوئی جدوجہد ہے۔ جب اسمبلی میں مجھے مائیک ملتا ہے تو وہ نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں۔ اسمبلی کے دروازے بند کر دینے چاہیں تاکہ ان کو فرار کا موقع نہ ملے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ امپائر بھی بلاول بھٹو کی مرضی کے ہونگے، وہ بتائیں کونسے فورم پر ڈبیٹ کرنی ہے۔ پرچی پر رٹہ لگانے والے اور سیاسی ورکر کا قوم کو پتا چل جائے گا۔ میں ان کے چیلنج کو قبول کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ 54 سال بعد سیکیورٹی کونسل میں دو دفعہ کشمیر مسئلے پر بحث ہوئی۔ پاکستان کی فارن پالیسی بہتر ہونے سے بلاول کو دکھ پہنچا۔ آپ چھپ نہیں سکتے، ہم نے آپ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے

Comments are closed.