مراد سعید واقعی کپتان کے ہونہارکھلاڑی ثابت ہوئے ،پچھلی حکومتوں کے نقصان کو نفع میں بدل دیا

0
39

اسلام آباد : مراد سعید واقعی کپتان کے ہونہارکھلاڑی ثابت ہوئے ،پچھلی حکومتوں کے نقصان کو نفع میں بدل دیا ،اطلاعات کے مطابق وزرات مواصلات نے موجودہ دورحکومت میں کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا کہ مراد سعید نے ریونیومیں35ارب 24لاکھ کااضافہ کیا اوراخراجات میں کمی کر کے ایک ارب 61 لاکھ بچائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کاہر ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزرات مواصلات نے موجودہ دورحکومت میں کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔این ایچ اے کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ این ایچ اےکےریونیومیں 72فیصدکااضافہ ہوا ، موجودہ دورحکومت میں اب تک ریونیومیں35ارب 24لاکھ کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی سادگی مہم کی تقلید کی گئی ، اخراجات میں کمی کر کے ایک ارب 61 لاکھ بچائےگئے جبکہ وزیراعظم کےاحتساب کے منشور پر عمل کیاگیا اور 11 ارب 90 کروڑ 29 لاکھ کی ریکوری کر لی۔

این ایچ اے کے مطابق قبضہ مافیا سے 4 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ کی زمین واگزار کرائی گئی اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں بچت سے3 ارب 14 کروڑ بچائےگئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ این ایچ اے نے نہ صرف جاری منصوبے بروقت مکمل بلکہ ای بیلینگ کابھی آغازکیا جبکہ اقدامات سے ادارے کی آئی ایس او سرٹی فکیشن بھی ہوگئی ہے۔

Leave a reply